مسلط حکمران جلد اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہونگے :عمر فاروق ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ مخالفین پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور پارٹی کو ختم کرنے کی خاطر مذموم سازشیں کررہے ہیں
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر پارٹی کی جاری احتجاجی تحریک کی قیادت کرینگے ان پر قائم جھوٹے مقدمات زیادہ دیر نہیں چل سکتے ۔ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے عوامی مینڈیٹ پر دھاندلی سے قبضہ کرکے اقتدار پر مسلط ہونے والے جلد اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہونگے ۔