تتلے عالی‘ نواحی علاقوں میں دھان کی کاشت میں تیزی

تتلے عالی‘ نواحی علاقوں میں دھان کی کاشت میں تیزی

مردوخواتین مزدور شدید گرمی اورحبس میں پنیری لگانے میں مصروف

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دھان کی اقسام86،کائنات اورسپر باسمتی کی کاشت میں تیزی آگئی ۔ تتلے عالی اور اس نواحی دیہاتی علاقوں میں دھان کی موٹی اقسام کی کاشت مکمل ہونے کے بعد 86 مردوخواتین مزدور شدید گرمی اور حبس میں کھیتوں میں 86،کائنات،سپر باسمتی کی پنیری لگانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، بعض علاقوں میں سندھ سے مردوخواتین کی ٹولیاں بھی پنیری لگانے میں مصروف ہیں،دھان کی کاشت میں تیزی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کشوں نے فی ایکڑ پنیری اکھاڑنے اورلگانے کی مزدوری میں اضافہ کردیا ہے۔فی ایکڑ پنری اکھاڑنے کیلئے مزدور ی 4ہزار سے بڑھا کر45سور جبکہ فی ایکڑ لگوائی8ہزار سے بڑھا کر8500روپے کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں