سیالکوٹ:بارش میں ٹوٹے تار سے کرنٹ لگ گیا ، شہری جاں بحق

سیالکوٹ:بارش میں ٹوٹے تار  سے کرنٹ لگ گیا ، شہری جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بارش کے دوران ٹوٹے بجلی کی تار سے کرنٹ کے باعث 34 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ فتح گڑھ میں امیر حسین رات کے وقت کام سے واپس گھر جا رہاتھا کہ بارش اور آندھی کے باعث تار پانی میں گر ا ہو تھا جس سے کرنٹ لگا اور وہ جاں بحق ہو گیا۔ صبح اہلِ محلہ نے لاش دیکھ کر ریسکیو کو اطلاع دی ،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور لاش کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں