شہر ی کو خوفزدہ کرنے کیلئے گھر پر فائرنگ ،شوٹر پکڑا گیا

شہر ی کو خوفزدہ کرنے کیلئے  گھر پر فائرنگ ،شوٹر پکڑا گیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ حیدری روڈ پر شہری کو خوف زدہ کرنے کیلئے شوٹر کی گھر پر فائرنگ ،علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ،

فائرنگ کرنے والا ملزم اہل علاقہ کے ہتھے چڑ ھ گیا جسے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ شوٹرفیصل بلا نے ندیم مہر کو فون کر کے کہا کہ تمہیں قتل کرنے کی سپاری لی ہے اب اپنا بندوبست کر لو جس کے بعد ملزم نے گھر پر فائرنگ کر دی تاہم ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں