سکیو رٹی فورسز کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں :لیگی رہنما

 سکیو رٹی فورسز کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں :لیگی رہنما

دہشت گرد انسانیت کی دشمن ،بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن)زمان چیمہ آف ڈوڈانوالی،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،ضلعی صدر لیبر ونگ عمران سنی کمبوہ نے افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور پوری قوم اپنے شہدا کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں افواجِ پاکستان، پولیس، رینجرز، فرنٹیئر کور اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسر وں اور جوانوں نے بے مثال جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا، ، دہشت گرد انسانیت کی دشمن اور ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور وطن عزیز کے امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں