سمبڑیال:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

سمبڑیال:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

حکومتی فیصلہ عوام کش اقدام قرار ،مہنگائی میں اضافے کا سبب قرار دے دیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پٹر ولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ پر عوام بلبلا اٹھے ، اضافے کو مسترد کردیا، مہنگائی کے با عث پہلے سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، وزیراعظم شہباز شریف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت کی طرف سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے اقدام کو سمبڑیال تحصیل کے عوام نے مسترد کر دیا ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو سمبڑیال تحصیل میں شہریوں نے اپنے اوپر حکومتی پٹرول بم قرار دیتے ہوئے مزید مشکلات میں اضافہ قرار دے دیا اور حکومتی فیصلے کو عوام مار اقدام قرار دیتے ہوئے مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دے دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں پر عام شہری کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں وہاں پر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ۔ اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے سمبڑیال سے مختلف روٹس پر کرایہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ اشیا خور ونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں