کامونکے :دکان کے تالے توڑ کر 450توڑے چاول چوری
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کے چاول، جنریٹر، پنکھا اور موبائل فون لے گئے ۔
پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی سجاد کی غلہ منڈی میں واقع رائس ٹریڈرز کی دکان کے تالے توڑ کر چور 450 توڑے چاول لے گئے ۔ شاہ پور کے احمد امین کے کھیتوں سے جنریٹر اور پنکھا چوری کر لیا گیا جبکہ ڈھولن کے اسلم کا مین بازار سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔