گجرات:تحفظ ما حولیات ٹیم کی جانب سے صنعتی یو نٹس اور بھٹوں کا معائنہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ ماجد نے کارروائیوں کے دوران 20 صنعتی یونٹس اور بھٹہ خشت کا معائنہ کیا گیا۔
جن میں ایک مقام پر خلاف ورزی سامنے آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے تحت 15 انسپکشنز کی گئیں جن کے دوران 60 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیے گئے ،اسی طرح 5 باربی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں 3 مقامات پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ذمہ داران پر مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments