نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین کا ٹھوٹھہ رائے بہادر کا دورہ

نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین  کا ٹھوٹھہ رائے بہادر کا دورہ

گلیانہ(نامہ نگار )راجہ یاسر فیروز اور چودھری محمد اقبال کی کاوشوں سے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین نے ٹھوٹھہ رائے بہادر کا دورہ کیا جس کے دوران شہریوں کو قومی شناختی کارڈ سے متعلق سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے پہلے روز 70 سے زائد مرد و خواتین نے نئے قومی شناختی کارڈ، تجدید، ترمیم، گمشدہ شناختی کارڈ کی دوبارہ تیاری اور دیگر نادرا سروسز کیلئے درخواستیں جمع کر ائیں۔ اہلِ علاقہ نے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادرا ایم آر وی وین کی آمد سے بزرگ شہریوں، خواتین، خصوصی افراد اور دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملی ۔ واضح رہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین آج بروز ہفتہ بھی ٹھوٹھہ رائے بہادر میں موجود رہے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...