حافظ آباد:آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید کاکہنا ہے کہ 27جولائی کو آزاد جمو ں کشمیر اور کشمیر ویلی کے ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں حافظ آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
،دونوں حلقوں کے 10ہزار 105رجسٹرڈ ووٹر ز حق رائے استعمال کرینگے ، 16پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،صبح 8بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے شام 5بجے تک جاری رہیگی ، تمام پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments