گندم ،آٹا کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دینگے :عدیل احمد
لائسنس ہولڈرز حکومت کے مقررہ کوٹے کے مطابق گندم کی خرید و فروخت کر سکتے
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع و تحصیل وزیرآباد میں تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدیل احمد نے کہا ہے کہ آٹا اور گندم کی خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے ، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کا حق کسی کو غصب نہیں کرنے دیا جائے گا اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایف سی وزیرآباد کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائسنس ہولڈرز صرف حکومت کے مقررہ کوٹے کے مطابق گندم کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں جبکہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments