انسانی سمگلر ز ، منی لانڈرر، کرپٹ ملازمین سمیت 16گرفتار

انسانی سمگلر ز ، منی لانڈرر، کرپٹ ملازمین سمیت 16گرفتار

سیالکوٹ میں غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم سے رقوم برآمد

گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا،ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ، ہنڈی حوالہ اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4اشتہاری انسانی سمگلروں، ایک منی لانڈرر اور 2کرپٹ پوسٹ آفس ملازمین سمیت 16 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زونل ڈائریکٹر کی ہدایت پر کارروائیوں میں گوجرانوالہ سرکل سے 12 اور سیالکوٹ سرکل سے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم شہریوں کو کینیڈا، برطانیہ، سپین، دبئی، سعودی عرب اور کمبوڈیا سمیت دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتے تھے ۔ ملزموں نے مختلف شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے اور 2,000 یورو ہتھیائے ۔ ملزموں نے ایک پاکستانی شہری کو کمبوڈیا بھیج کر وہاں \"چینی سکیمنگ کیمپ\" میں جبری مشقت کے لیے فروخت کر دیا تھا، جہاں سے متاثرہ شخص بڑی مشکل سے جان بچا کر پاکستان واپس پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ سیالکوٹ سرکل میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم اعظم حسین کو گرفتار کر کے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ،ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...