مبینہ زیادتی کیس ، 20جولائی کو فریفین کی عدالت طلبی

مبینہ زیادتی کیس ، 20جولائی کو فریفین کی عدالت طلبی

امید ہے عدالت قانون اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ کریگی:والد متاثرہ بچی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر، ترگڑی راہوالی میں درج مبینہ زیادتی کے مقدمہ ،معزز عدالت نے مقدمے کے دونوں فریقین کو 20 جولائی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے قانونی نوٹس جاری کر د ئیے ۔ایف آئی آر نمبر 859/26 کے مطابق مدعی کا مؤقف ہے کہ ملزم شاہد ولد نیک محمد ارائیں جو متاثرہ نابالغ بچی کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے ، نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ مدعی نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ واقعے کے بعد شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی گئی۔مدعی کے مطابق جب بچی کی والدہ کو اس کی خرابی صحت کا علم ہوا تو اہلِ خانہ نے بچی سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران بچی نے روتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد والد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرایا گیامتاثرہ بچی کے والدین نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف کی امید ہے انہیں عدالتی نظام پر اعتماد ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ عدالت قانون اور دستیاب شواہد کی روشنی میں منصفانہ فیصلہ کرے گی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس کی عدالت میں کیس کی سماعت 20 جولائی کو ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...