ڈی سی کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میںطبی سہولیات کامعائنہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات، وارڈز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجے ، مفت ادویات دستیابی، سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مریضوں اور لواحقین کیلئے فعال کی گئی لفٹس کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام سہولیات بلا تعطل فعال رکھی جائیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments