فروزن فوڈز ، سبزیاں اور پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے
اشیائے خورو نوش روز مہنگی کی جارہیں ،کوئی پو چھنے والا نہیں :شہریوں کی دہائی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فروزن فوڈز کی قیمتوں میں بھی اضا فہ کر دیا گیا مختلف کمپنیو ں کی پیکیجز کی فروزن آٹمز ڈرم اسٹکز، نگٹس، کو فتے ، چکن پیٹی، چکن کبا ب سمیت دیگر آئٹمز پر یکمشت فی کلو گرام 80سے 100روپے اضا فہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مہنگا ئی نے کہرا م مچا یا ہوا ہے لیکن ان کو کو ئی پو چھنے والا نہیں اشیائے خورو نوش کے تما م چیزیں روزا نہ کی بنیا د پر مہنگی ہو تی ہیں۔ دکا ندار من ما نی کر رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزیاں اور پھل بھی مزید مہنگے کر دیئے گئے ۔ پیاز 100کے بجائے 130، ٹماٹر 220کے بجائے 300، لہسن 590کے بجائے 700روپے کلو بیچا جا رہا ہے ،آلو بخارا 350روپے ، کیلا درجہ اول 150، درجہ دوم 130روپے فی درجن، سیب 450،جامن 300، انگور900روپے ،آم 300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔برائلر کی کھپت کے مقابلے سپلائی متاثر ہو گئی، مرغی کے گوشت کی 520روپے کا ہو گیا۔ فارمی انڈے فی درجن340روپے ہو گئے ۔اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور خوردنی آئل 575 سے 600روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے ، چینی 210 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہی ہے جبکہ سرف 560سے 660روپے فی کلوگرام مل رہا ہے ۔ پتی 800گرام 1900روپے کی فروخت ہورہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments