نہری پانی چوری روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک کرنے کا فیصلہ

نہری پانی چوری روکنے کیلئے ٹیمیں متحرک کرنے کا فیصلہ

نہروں‘راجباہوں،مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز سے غیر قانونی آبپاشی روکی جائیگی

تتلے عالی(نامہ نگار )نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیموں کو متحرک کرنے کا فیصلہ،کینال حکام کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب بھر میں نہروں،راجباہوں، مائنرز،ڈسٹری بیوٹریز میں زیر زمین پائپ لائن بچھا کر،موگے توڑنے ،کناروں کو کٹ لگا کر،رکاوٹیں کھڑی کرنے سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے آبپاشی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے کینال حکام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے افسروں ،ایس ڈی اوز،سب انجینئرز،بیلدار ودیگر عملہ کے ہمراہ نہروں پر پٹرولنگ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...