لڑائی جھگڑوں میں 2خواتین سمیت 7افراد پر تشدد
بلال ہمشیرہ کیسا تھ اسکی بیٹیوں کو لینے سسرال گیا تو 6افراد نے حملہ کر دیا
ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2خواتین سمیت 7افراد کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا ۔ چک گلاں کا بلال اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اس کی بیٹیوں کولینے سسرال گیاتو یونس’وقار’اسلام ’فیاض اور دو نامعلوم نے انہیں تشددکرکے زخمی کردیا ۔تھانہ موترہ کے علاقہ بیڑھ کی راحیلہ گھرسے سودا سلف لینے کیلئے نکلی تواس کو یونس‘عظیم ‘مزمل ‘عاطف ‘آصف‘اکرم اور میثم عباس نے روک لیا اور تشددکرکے زخمی کردیا ۔ متیکے سائیاں کے عثمان کو احمد‘ماحد‘اشفاق اور دو نامعلوم نے تشددکرکے زخمی کردیا ۔ موضع رتہ باجوہ کے علی کے بھانجے اور بھتیجے کو فرحان ’علی حسن ’بلال ’قاسم ’مونی مسیح ’جنید ’عبداﷲ ’شفقت اور تین نامعلوم افراد نے تشددکرکے زخمی کردیا ۔ بڈھا گورائیہ کے غلام عباس کی بیٹی کو شفقت نے تشددکرکے زخمی کردیا ،ستراہ کے طیب کو دا ئود’زری ’مشعال ’افضال ’افضل اور دو نامعلوم خواتین نے تشددکرکے زخمی کردیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments