جامع مسجد عیدگاہ سوہاوہ کے احاطے میں گھوڑے باندھ دئیے

جامع مسجد عیدگاہ سوہاوہ کے احاطے میں گھوڑے باندھ دئیے

شہریوں نے مسجد میں نمازپڑھنا چھوڑدیا،شکایات کی شنوائی نہیں ہوئی:شہری

موترہ(نامہ نگار)جامع مسجد عیدگاہ سوہاوہ کے احاطے میں بااثر افرادنے مویشی اور گھوڑے باندھ کر قبضہ جمالیا، مسجد میں آنیوالے نمازیوں کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔کئی ماہ سے بااثر افراد مشتاق وغیرہ نے جامع مسجد عیدگاہ کے احاطہ میں مویشی اور گھوڑے باندھ رکھے ہیں جس سے نماز پڑھنے کیلئے آنیوالے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے ،جانوروں کے فضلہ سے مسجد کاتقدس پامال ہورہا ہے ،بیشتر شہریوں نے مسجد میں نمازپڑھنا بھی چھوڑدیا ،چند ایک نمازی ہی اب آرہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایت کرچکے ہیں کہ جامع مسجد عیدگاہ کے احاطہ میں باندھے گئے مویشیوں اور گھوڑوں کو باہر نکالاجائے اور بااثر عناصر سے مسجد کے احاطے کاقبضہ چھڑ ایاجائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ،کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...