سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صدر انجمن تاجران بابر کھرانہ سے ملاقات

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صدر  انجمن تاجران بابر کھرانہ سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے مرکزی انجمن تاجران دال بازار کے صدر شیخ بابر کھرانہ سے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں تجارتی مراکز میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، دکانوں کے باہر یکساں ڈیزائن اور معیار کے ویسٹ بنز کی تنصیب اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ دکانوں کے باہر یکساں ویسٹ بنز کی تنصیب سے کمرشل علاقوں میں کوڑا کرکٹ کو منظم انداز میں جمع کرنے ، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مارکیٹوں کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...