گیپکو ریجن کے انٹرنل انتخابات کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )گیپکو ریجن کے انٹرنل انتخابات کے سلسلے میں بختیار لیبر ہال گوجرانوالہ میں کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے گئے۔
گیپکو ریجن کے تمام سرکلز، بشمول سٹی سرکل گوجرانوالہ، کینٹ سرکل گوجرانوالہ، گجرات سرکل، منڈی بہاؤالدین سرکل، سیالکوٹ سرکل، نارووال سرکل، کنسٹرکشن سرکل اور دیگر تمام سرکلز کے علاوہ ان کے ماتحت ڈویژنز سے بھی امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments