واسا کی ترقیاتی سکیموں پر کو ئی سمجھو تہ نہیں ہوگا :خرم دستگیر
ایم ڈی عبد الوحید کیساتھ مختلف علاقوں کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے واسا ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا عبد الوحید کیساتھ ملاقات کی۔ایم ڈی واسا عبد الوحید و دیگر افسر وں نے سابق وفاقی وزیر کو حلقہ این اے 78 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ دی۔بعد ازاں سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے ایم ڈی واسا عبدالوحید و دیگر افسر وں کے ہمراہ پیپلز کالونی ڈسپوزل،پپلی والا و دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
سابق وفاقی وزیر نے واسا افسر وں اور ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کیں کہ حلقہ میں جاری واسا کے ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور حلقہ عوام کو درپیش مسائل بھی فوری حل کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واسا کو خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی ترقیاتی سکیموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ترقیاتی منصوبوں کی بھرپور نگرانی بھی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments