حافظ آباد:سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف شادی گرانٹ کی منظوری
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف ، شادی گرانٹ، ماہانہ وظائف اور کفن دفن کے 463کیسز کیلئے ایک کروڑ19لاکھ 76ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضہ ارشد ،سی ای اوایجو کیشن ،سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر فرجا د احمد ،سپرنٹنڈنٹ رائے حسین علی ،کمیٹی کے دیگر اراکین شریک تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments