سیالکوٹ :مجاہد روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی، ریسٹورنٹ سیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مجاہد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی،پیرا فورس نے ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقہ مجاہد روڈ پر واقعہ ایم ایف سی فوڈ ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت روڈ بلاک کرنا اور تجاوزات قائم کرنے پر پیرا فورس کے سب انسپکٹر احتشام کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر پیرا فورس کے سب انسپکٹر احتشام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments