حوا میموریل ہسپتال کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

حوا میموریل ہسپتال کے قریب  سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حوا میموریل ہسپتال کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ مقام کے قریب کچھ عرصہ قبل بھی نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حوا میموریل ہسپتال کے علاقے میں مبینہ طور پر منشیات کے عادی افراد کی آمدورفت رہتی ہے جن میں بعض افراد کے ہاتھوں میں چھریاں اور دیگر ہتھیار بھی دیکھے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...