مکہ معاہدہ صہیونی طاقتوں کے ظلم وستم کو روکنے کیلئے ناگزیر تھا:لالہ احسان
ڈسکہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما لالہ احسان اﷲ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودیہ عرب اور ترکیہ کاسہ ملکی اسلامی دفاعی اتحادنہ صرف وقت کی ضرورت تھی بلکہ یہ اتحادتمام صہیونی طاقتوں کے ظلم وستم کو روکنے کیلئے بہت ضروری تھا۔۔۔
تمام اسلامی ممالک کوچاہیے کہ وہ دفاعی اتحاد میں شامل ہوں تاکہ فلسطین کشمیر و دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر ظلم وستم کو روکاجاسکے ۔ ایوان صنعت و تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لالہ احسان اﷲ نے کہاکہ فلسطین کشمیر کے حالات کے تناظر میں یہ اتحاد ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا ۔، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ اور امریکہ کی پشت پناہی کے پیش نظر ایسے اتحاد کی ضرورت تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments