سیالکوٹ:جعلی دستاویز اٹلی جانے کی کوشش ، مسافر گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ایئرپورٹ کی کارروائی، اٹلی جانے والے مسافر سے جعلی اطالوی ریزیڈنس کارڈ برآمد کر لیا۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے امیگریشن کلیئرنس کے دوران اٹلی جانے والے مسافر کو مشکوک سفری دستاویز پر روک لیا۔مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا اطالوی ریزیڈنس کارڈ جعلی ثابت ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے اٹلی میں مقیم اپنے دوست کے ذریعے مذکورہ کارڈ حاصل کیا تھا اور اس کے عوض 2,600 یورو ادا کیے ۔جعلی دستاویز کی نشاندہی کے بعد مسافر کو ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments