لالہ موسیٰ:ٹریفک حادثے میں زخمی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی لڑکی ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات میں دم توڑ گئی۔۔۔
گزشتہ روز قاسم میرج ہال کے سامنے جی ٹی روڈ پر کار نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی تھی جس کے نتیجے میں شدید زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments