سمبڑیال:پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان
بڑھتے سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے مشکلات میں اضافہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث سمبڑیال اور گردو نواح میں مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کر گیا، روزمرہ استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں جبکہ محدود آمدنی والے خاندانوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ۔ بڑھتی مہنگائی، مہنگے سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ۔ عوامی سروے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے اثرات براہ راست عام آدمی کی زندگی پر پڑتے ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں، دودھ، گوشت اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے اخراجات بھی بڑھ جاتے اثرات ہیں جس کا بوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ شہر اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی کے بھاری بل، مہنگائی، بے روزگاری اور محدود آمدنی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے ، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments