ستھرا پنجاب پروگرام ‘15نکاتی ہدایت پر عملدرآمد کا جائزہ
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس ، مختلف امور کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام پر 15 نکاتی ہدایت پر عملدرآمد کا جائزہ ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جاری کردہ 15 نکاتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ذیشان ندیم اور منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی/چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، فیلڈ آپریشنز کی نگرانی بہتر کرنے اور 15 نکاتی ہدایات پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسر وں کو صفائی کے معیار اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments