پٹرولیم لیوی ‘ظالمانہ ٹیکسز ختم کئے جائیں :جماعت اسلامی

پٹرولیم لیوی ‘ظالمانہ ٹیکسز ختم کئے جائیں :جماعت اسلامی

عوام دشمن فیصلوں کیخلاف بھر پور آواز اٹھائی جا ئیگی :اظہر اقبال کی گفتگو

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، ظالمانہ پٹر ولیم لیوی، ناجائز ٹیکسز اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف 16 اگست سے ملک بھر کے چاروں صوبوں میں بیک وقت گورنر ہاؤسز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے ، کارکن، ضلعی و تحصیل امرا اور تنظیمی ذمہ دار دھرنوں کی بھرپور تیاری کریں، عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر وزیرآباد میں مقامی ذمہ دار وں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،صابر بٹ،حافظ فرحان منیر بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ اظہر اقبال حسن نے کہا کہ پٹر ولیم لیوی اور دیگر ظالمانہ ٹیکسز عوام کے معاشی استحصال کا ذریعہ بن چکے ہیں جنہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے ، حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم نہیں کرتی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت کے ذریعے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی اور حکومت کو فیصلوں پر نظرثانی کیلئے مجبور کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...