وکیل کیخلاف مقدمہ ،تحصیل بار نوشہرہ کا آج ہڑتال کا اعلان

وکیل کیخلاف مقدمہ ،تحصیل بار نوشہرہ کا آج ہڑتال کا اعلان

کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا‘ادارے شفاف تحقیقات کریں :سیکرٹری

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )وکیل کیخلاف مقدمہ پر تحصیل بار کا احتجاج، آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔بتایاگیا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے رکن علی رضا تارڑ ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر وکلا برادری سراپا احتجاج بن گئی، تحصیل بار نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آج 11اگست بروز منگل مکمل عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔تحصیل بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حافظ سہیل رسول گجر ایڈووکیٹ نے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ادارے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں اور بار کے معزز رکن کو بلاجواز مقدمے سے بری کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کے اندراج کے خلاف آج تحصیل بھر کے وکلا عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔تحصیل بار عہدیدار وں نے واضح کیا کہ وکلا برادری اپنے رکن کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب قانونی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...