گکھڑمنڈی:منشیات فروش گرفتار اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد
گکھڑمنڈی (نامہ نگار )پولیس تھانہ گکھڑ نے دوران گشت منشیات فروش کو گرفتار کرکے 2560گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس تھانہ گکھڑ نے ابن والی روڈ پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ صبح 5بجے کے قریب ایک شخص کو مشکوک جان کر پیچھا کرکے پکڑ لیا تو بیگ میں لپٹی 2550گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا نام ہارون سکنہ محلہ نارمل سکول معلوم ہوا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments