قرآنِ مجید انسانیت کیلئے مکمل ضابط حیات:علما کرام
نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے قرآن و سنت کی تعلیم ناگزیر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جامع صدیقیہ تجوید القرآن عارف شہید روڈ نظام آباد میں جلسہ عظمتِ قرآن کانفرنس اور دستارِ فضیلت کا روح پرور انعقاد کیا گیا جس میں عثمان افضل قادری،پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی،صاحبزادہ سید ضیا النور،قاری سعید احمد ارشد،قاری اقبال ساقی،صاحبزادہ کاشف چشتی اویسی،صدر صرافہ ایسوسی ایشن وحید الرحمن زرگر، علما کرام، حفاظ و قرا ، طلبہ، اساتذہ، معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ عثمان افضل قادری،پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب اور انسانیت کیلئے مکمل ضابط حیات ہے۔
موجودہ دور میں نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے انہیں قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔صاحبزادہ سید ضیا النور،قاری سعید احمد ارشد، دینی مدارس معاشرے میں قرآن و سنت کی تعلیم عام کرنے ، نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم ضرور دلوائیں تاکہ وہ دین اور دنیا دونوں میں کامیاب ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments