پنجاب کالج میں محفلِ حسنِ نعت و قرات کا انعقاد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پنجاب کالج میں محفلِ حسنِ نعت و قرات کا انعقاد۔
طلبہ نے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن اور نعت رسول ؐپیش کیں۔مولانا ظہیر سلطانی، پنجاب کالج کے ڈائریکٹرز چودھری سیف اﷲ مانگٹ چودھری عظمت ملہی، چودھری اظہر سرا، پرنسپل پروفیسر سلمان بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری گلفام ملہی نے اول، دوم اور سوم پوزیشن لینے والے طلبہ کو شیلڈز جبکہ شریک تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ تقریب میں معززین علاقہ حاجی نصر اﷲ خاں ،عباس ڈھلوں ، فیض گوندل ، افضال ملہی ،نواز ملہی، قیصر محمود ملہی سمیت اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments