پرائیویٹ سکولز کے وفدکی سی سی پی او سے مسائل حل پر ملاقات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد کی سی سی پی او غیاث گل خان سے ملاقات، نجی اداروں کے مسائل حل، طلبہ و اساتذہ کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
میاں سلیم شاہد سرپرست اعلیٰ آپسما اور غضنفرمغل ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ نے سی سی پی او گوجرانوالہ کو شہر میں امن وامان قائم کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔وفد میں حافظ شفیق، جاوید، صادق مسلم، محسن عباس شاہ، اکرم، دلاور ، سبطین اشرف، سعید، عبدالرحمن، عمر فاروق ناز، میاں یوسف، عمران، عثمان شاہد، عبدالوحید اور شفیق مغل شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments