یومِ دفاع پرپولیس کا وکٹری گراؤنڈ میں خصوصی عوامی آگاہی سٹال قائم

یومِ دفاع پرپولیس کا وکٹری گراؤنڈ  میں خصوصی عوامی آگاہی سٹال قائم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )یومِ دفاع پر ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے دیگر دفاعی اداروں کے اشتراک سے وکٹری گراؤنڈ میں خصوصی عوامی آگاہی سٹال قائم کیا۔

جدید اسلحہ، کرائم سین ماڈل، ہیوی بائیکس، گاڑیوں، پولیس خدمت مرکز وین سمیت مختلف سہولیات کی نمائش کی گئی۔شہریوں بالخصوص بچوں نے سٹال میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، پولیس یونیفارم پہن کر اور ہیوی بائیکس پر بیٹھ کر یادگاری تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر)دوست محمد نے کہاشہداء ہمارا فخر ہیں۔ یومِ دفاع ہمیں انکی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...