الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں جدید ایکسرے CR سسٹم نصب
زیر علاج مریضوں کو بہتر، جدید اور بروقت تشخیصی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے ہسپتال انتظامیہ اور ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم یوسف کی خصوصی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں جدید X-Ray CR سسٹم عطیہ کرکے نصب کر دیا۔ تقریب کے دوران ہسپتال انتظامیہ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے جدید تشخیصی سہولت کی فراہمی پر سوسائٹی اور ڈونر کے تعاون کو سراہا۔ تقریب افتتاح میں ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، سوسائٹی کے اراکین اظہر حبیب، قاسم عباس، رانا نعیم امجد، سیدہ دورا شہوار، مسز سائرہ شفقت، عبدالرحمان بٹ، رانا ضیاء احمد، رانا منیر اور آصف اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد نثار نے ڈونر عاصم یونس کی نمائندگی کی، جنہوں نے مشین کی فراہمی کے لیے بطور ڈونر تعاون کیا۔ ہسپتال انتظامیہ اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا کہ مریضوں کو جدید طبی و تشخیصی سہولیات کی فراہمی کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کا تعاون قابل تحسین ہے ، جبکہ مستقبل میں بھی مریضوں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments