گلی کے راستے کا تنازع ، 2 بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے مار ا گیا ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گلی کے راستے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کا بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اور اس کے بھائی کو گلی کے راستے کے تنازع پر قابو کرلیا اور دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں، سوٹوں اور اسلحے کی مدد سے تشدد کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments