رانا صفدر اور ساتھی پی پی میں شامل
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سٹی پیپلز سیکرٹریٹ 25-A سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں اہم تقریب کا انعقاد ہوا، ج
ہاں صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد باجوہ سمیت سٹی تنظیم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے پی پی 65 کی یونین کونسل نمبر 18 فرید ٹاؤن کے رانا صفدر نے ساتھیوں عرفان سندھو، میاں عمر اور محمد بوٹا سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن عبدالرزاق سلیمی نے خصوصی شرکت کی ۔پارٹی قائدین نے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب گوجرانوالہ پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ بنے گا۔ نئے ساتھیوں نے کہا کہ انشااللہ ہم سٹی تنظیم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے اور پیپلز پارٹی کی بحالی ومضبوطی کیلئے دن رات محنت کرینگے ۔تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری سٹی ڈاکٹر عمران رحمانی، صدر منارٹی ونگ سٹی ڈاکٹر نعیم سلامت، نائب صدر لیبر بیورو سٹی ماسٹر جاوید اقبال ودیگر عہدیداران، کارکنان اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments