بیوہ کو بجلی میٹر کا جھانسہ، مکان ہتھیانے کی کوشش
ایئرپورٹ پولیس نے سٹامپ پیپر پر انگوٹھا لگوا کر قبضہ کی کوشش پر ملزم قابوکرلیا
پینسرہ،ٹھیکرایولا (نمائندگان دنیا)تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے بیوہ کو دھوکہ دے کر مکان ہتھیانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے چک 67 ج ب سدھار کی رہائشی بیوہ عذرا پروین کو بجلی کا میٹر لگوانے کا جھانسہ دے کر سٹامپ پیپر پر انگوٹھا لگوایا اور بعدازاں اسی دستاویز کی بنیاد پر خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ قمر الزمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ، جبکہ سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ کمزور اور بے سہارا شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، کسی کو شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments