نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، واٹر سپلائی کنکشنز منقطع

نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، واٹر سپلائی کنکشنز منقطع

کمالیہ میں واٹر سپلائی سے متعلق شکایات پر میونسپل عملہ کو اقدامات کی ہدایت

کمالیہ(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کمالیہ کی غیر قانونی واٹر سپلائی کنکشنز اور پانی بلوں کے نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے واٹر سپلائی شکایات کے ازالے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی ہدایت پر ہیلپ لائن نمبرز پر موصول شکایات پر میونسپل آفیسر نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ لیکج اور آلودہ پانی کی مکسنگ کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملے کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ میونسپل کمیٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹر سپلائی واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور صاف پانی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ شہری غیر قانونی کنکشنز کی حوصلہ شکنی کریں اور میونسپل کمیٹی کے واجبات بروقت ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...