حکومت مہنگائی کے اثرات کی کمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی :قیصرسندھو
واہنڈو (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت، تعلیم، زراعت، سڑکوں، نوجوانوں اور عام آدمی کی فلاح کے لیے متعدد منصوبے جاری ہیں، حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔چوہدری قیصر اقبال سندھو نے کہا کہ مخالفین صرف تنقید اور سیاسی بیان بازی تک محدود ہیں، حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments