ڈسکہ :بازاروں میں بھکاری لڑکیوں کی یلغار ،شہری پریشان
خریداری کیلئے آنے والے تنگ، جرائم پیشہ عناصر بھی شامل،اصلاح کا مطالبہ
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں بھکاریوں کی یلغار ،بھکاری نوجوان لڑکیوں نے علاقہ مکینوں کا جینامحال کردیا ۔ علاقہ بھرمیں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں ،بچوں اور بچیوں کی ہے جنہوں نے سودا سلف خریدنے والی خواتین کے ناک میں دم کررکھا ہے نوجوان بھکاری لڑکیاں نازیبا حرکات کرتے ہوئے بھی پائی جاتی ہیں یہ مانگنے والی لڑکیاں اور بچے زبردستی ہرآنے جانے والے خریداروں کو کپڑوں سے پکڑ کر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اگر کسی ایک بچے کو بھیک دے دو تو لائنیں بناکر تنگ کرنا شروع کردیتے ہیں اوران مانگنے والوں میں کچھ جرائم پیشہ عناصر کی بھی ہوتی ہے جو مانگنے کیساتھ ساتھ چوریاں بھی کرتے ہیں۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments