رکاوٹیں لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتیں :ڈاکٹر طارق

رکاوٹیں لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتیں :ڈاکٹر طارق

آئی پی پیز کی طرح آئل ریفائنریز بھی مافیا بن چکیں اور کیپیسٹی پیمنٹ لے ر ہیں

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 20ستمبر کواسلام آباد کی طرف عوام کے سمندر کے ساتھ تاریخی مارچ ہوگا جتنی فورسز اور کنٹینرز لگانے ہیں لگا توتم ہمارا راستہ نہیں روک پاؤ گے ، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی لیوی بھتہ نامنظور تحریک چلا رہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں لیوی کے خلاف دھرنے دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیوی کی مد میں ایک سو ارب روپے زیادہ وصول کر لئے ہیں جبکہ پچھلے سال بجٹ سے 150 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی گئی۔ دس سال کے دوران 5ہزار ارب روپے لیوی اکٹھی کی جا چکی ، ڈیزل کا استعمال کم ہو کر 24 ارب لٹر سے 16 ارب لٹر تک آ گیا ہے کیونکہ کسان کی ڈیزل خریدنے کی سکت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے 5روپے لیوی تھی جو اب85روپے فی لٹر لی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کی طرح آئل ریفائنریز بھی مافیا بن چکی ہیں اور کیپیسٹی پیمنٹ لے رہی ہیں۔ جو لوگ آئی پی پیز کے پیچھے ہیں وہی ریفائنریز اور بینکس کے بھی پیچھے ہیں، حکومت کو آئی پی پیز کی طرح ریفائنریز کے پیچھے بھی آنا پڑے گا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جب احتجاجی مارچ شروع ہوگا تو کوئی کنٹینر اور کوئی رکاوٹ عوامی سیلاب نہیں روک سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...