وارداتوں میں زیورات ،نقدی ،لاکھوں کاسامان چوری

 وارداتوں میں زیورات ،نقدی ،لاکھوں کاسامان چوری

سدھو پورہ میں اللہ رکھا کے گھر سے نقدی، موبائلز، زیورات ، سامان غائب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں میں زیورات ،نقدی ،لاکھوں کاسامان چوری کرلیاگیا۔غلام آباد کے علاقے سدھو پورہ میں اللہ رکھا نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ ابراہیم ٹاؤن میں نصراللہ کے گھر کے تالے توڑ کر چور رات کی تاریکی میں سولر پلیٹیں، انورٹر، بیٹریاں، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں کا سامان لے گئے ۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں نصراللہ حویلی سے لاکھوں کے مویشی اور دیگر سامان ،اسی علاقے میں اشرف کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان ملزم چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مبشر نامی شہری سڑک کنارے موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...