ڈسکہ :پیرا فورس کے گھروں پر چھاپے ،شہریوں کا احتجاج
بغیر شکایات کارروائیاں کی جا رہیں :متاثرین ،شکایت دکھانے کی اجازت نہیں :حکام
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں پیرافورس کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور انویسٹی گیشن آفیسر نے شکایات کے بغیر ہی شہریوں کے گھروں میں چھاپے مارنا شرو ع کردئیے ۔ شہریوں نے پیرافورس کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر دانش اور انویسٹی گیشن آفیسر سفیان پر الزام عائد کیاہے کہ وہ شکایات کے بغیر ہی شہریوں کے گھروں میں چھاپے ماررہے ہیں ان کے پاس شہریوں کے متعلق کوئی درخواست اور شکایت بھی نہیں ہوتی تو وہ شہریوں کے گھروں میں جاکر خواتین اور بچوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور مردوں سے شناختی کارڈ وغیرہ مانگناشروع کردیتے ہیں کہ تمہارے متعلق فلاں شکایت آئی ہے اگر شہری ان سے شکایت کی تفصیل مانگیں تو وہ کسی کو فراہم نہیں کرتے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ پیرا فورس کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر دانش اور انویسٹی گیشن آفیسر سفیان کسی کے گھرجاتے ہیں تو انہیں درخواست یا شکایت بھی دکھائیں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ ان پر کیا الزام عائد ہے ۔ رابطہ کرنے پر پیرا فورس کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر دانش اور انویسٹی گیشن آفیسر سفیان نے بتایاکہ ہمیں کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ہم کسی کے گھرجاتے ہیں رہی بات شکایت کی تفصیل دکھانے کی تو وہ ہمیں دکھانے کی اجازت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments