اساتذہ کا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کا مطالبہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورایہ نے کہا ہے کہ ہر روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ،
انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب کے حوالے سے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی چھینی گئی مراعات کو واپس کیا جائے کیونکہ وفاق اور باقی صوبوں کے ملازمین کو یہ مراعات حاصل ہیں اور سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل کو ختم کیا جائے کیونکہ سکولوں کی عمارتیں کھنڈر ،بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments