سیالکوٹ:لڑکے پر تشدد ڈی پی او کا نو ٹس ، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نوعمر لڑکے پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری نوٹس، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقے میں 14سالہ لڑکے پر ڈنڈے سے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر علی کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق تنازع کا تعلق ملزم کے بیٹے سے مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے سے ہے جس کا الگ مقدمہ پہلے ہی تھانہ موترہ میں درج اور زیرِ تفتیش ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments