دوران زچگی نومولود کی موت ، قبر کشائی کیلئے درخواست

دوران زچگی نومولود کی موت ، قبر کشائی کیلئے درخواست

دوران آپریشن خاتون بھی آئندہ ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہو گئی ہسپتال سیل کیا تھا ،متبادل دروازے سے کھولا توکارروائی ہو گی :ڈی ایچ او

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)دوران زچگی عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے نومولود کی موت پر والد نے عدالت میں قبر کشائی کیلئے درخواست دے دی،دوران آپریشن خاتون بھی آئندہ ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہو گئی، شہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز پہلے لدھیوالہ وڑائچ کی گلی جالندھر سویٹ والی میں سلمیٰ نامی خاتون کے ہسپتال میں اسکے بیٹے عطائی اسامہ نے نیہا نامی خاتون کا آپریشن کیا اور اس دوران نومولود بچے کی پسلیاں ٹوٹ گئیں جس سے نومولود موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب عطائی نے دوران آپریشن خاتون کو آئندہ ماں بننے کی صلاحیت سے بھی محروم کر دیا ،بچے کے والد عاطف نے عدالت میں بچے کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کرنے اور مریضہ نیہا کے میڈیکو لیگل کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دے دی ۔ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب نے ہسپتال کو سیل کر دیا تھا جسکے بعد عطائی اسامہ نے ہسپتال کا متبادل دروازہ کھول کر مریضوں کے دوبارہ آپریشن کرنے شروع کر د ئیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل ایوب نے بتایا کہ نومولود کی ہلاکت کے بعد ہسپتال سیل کر دیا تھا اگر متبادل دروازے سے ہسپتال کھول لیا گیا ہے تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...