لدھیوالہ وڑائچ:محرر کو رشوت دیتے خاتون سمیت 2افراد گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے محرر کو ایف آئی آر کی کاپی کیلئے 5ہزار روپے کا نشان زدہ کرنسی نوٹ دینے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی مصباح شاہین نامی خاتون اپنے ساتھی عرفان کے ہمراہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ گئی اور محرر ارشد کو کہا کہ وہ سرکاری ملازمہ ہے اور اسے ایک ایف آئی آر کی کاپی چاہیے اور 5ہزار روپے کا نشان زدہ نوٹ محرر کو بطور رشوت دینے کی کوشش کی، محرر نے ایس ایچ او افضل گجر کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے دونوں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments